اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشون (آٹھ رن پر چار وکٹ) اور بلے اوپنر شکھر دھون (ناٹ آووٹ 46) کی بدولت ہندوستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹوئنٹی -20 بین الاقوامی میچ میں اتوار کو سری لنکا کو 37 گیندیں باقی رہتے 9 وکٹوں سے پیٹ کر تین میچوں کی سیریز پر قبضہ کرلیا اور ٹوئنٹی -20 رینکنگ میں اپنا اولین مقام برقرار رکھا۔
وشاکھاپٹنم کے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی
کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سری لنکا کو 18 اووروں میں 82 رن پر سمیٹنے کے بعد میزبان ٹیم نے 13.5 اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 84 رنز بنا کر آسان جیت درج کی۔
اس سے پہلے اشون نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار اووروں میں آٹھ رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں تو ،وہیں شیکھر نے 46 گیندوں کی اپنی ناٹ آوٹ اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔